محمد شاہ نواز ھریدواری
*رمضان المبارک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات* رمضان المبارک کا مہینہ بندۂ مومن کیلئے خاص عطیہ الٰہی ہے یہ نیکیوں کا موسم بہار اور گناہوں کا موسم خریف ہے، رمضان کا لفظ رمض سے مشتق ہے جس کے معنی جلا دینے کے ہیں چوں کہ اس ماہ میں عبادت کرنے والوں کے گناہ معاف کر دیئے جا تے ہیں اور معاصی کے اثرات جلا کر ختم کر دیئے جاتے ہیں، اس لئے اس ماہ کو رمضان کہتے ہیں۔ حضرت مفتی احترام الحق قاسمی صاحب مہتمم مدرسہ اسلامیہ بحرالعلوم راۓپور اتراکھنڈ فرماتے ہیں رمضان المبارک کی دو بڑی امتیازی شان ہے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اس ماہ کو تمام مہینوں کا سردار قرار دیا ہے ، ایک امتیاز تو یہ ہے کہ اس مبارک مہینہ میں قرآن کریم کا نزول ہوا، دوسرے یہ کہ بہیمیت اور نفس پرستی کی بری عادات سے نجات اور انسانی قالب میں ملکوتی مزاج وکمالات فروغ دینے کی غرض سے پورے ایک ماہ کا روزہ فرض کیا گیا ، نزول قرآن اور روزے کی فرضیت نے اس ماہ کو سراپا خیر وبرکت اور رشد وہدایت کا سر چشمہ بنا دیا ہے ، رسول پاک علیہ السلام شعبان سے ہی رمضان المبارک کی عبادتوں کی تیاری میں لگ جاتے تھے ، اپنے اصحاب او رمتعلقین